بھٹکل:11/جون (ایس اؤنیوز)حال ہی میں دماغی مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہونےو الے بھٹکل کے مشہور و معروف کراٹے ماسٹر واسو نائک کی یاد میں نیو انگلش اسکول کے صحن میں شوٹ کان کراٹے تربیتی ادارے کے زیر اہتمام شردھانجلی پروگرام منعقد کیا گیا۔
شردھانجلی پروگرام میں شریک تمام لوگوں نے 2منٹ تک خاموشی برت کر مرحوم کو شردھانجلی پیش کی۔ کراٹے اسکول کے طلبا نے کراٹے واسو کی تصویر پرپھول مالا چڑھائے۔ کمٹہ کے کراٹے ٹیچر اور وکیل اروند نائک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واسونائک نے بھٹکل میں ہزاروں طلبا کو کراٹے کی تعلیم دیتے ہوئے عوامی سطح پر کافی مشہور ہوئے تھے، وہ صرف ایک ماسٹر نہیں بلکہ سماج میں کئی ایک مصیبت زدگان کی معاشی طورپر مدد بھی کی ہے۔ ان کی اچانک موت سے ان کا خاندان کافی مشکلات میں گھر گیا ہے جو لوگ بھی ان سے مدد پائے ہیں ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ انہیں لوٹائیں۔ کرن شانبھاگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1993سے کراٹے واسو بھٹکل میں کراٹے کی تربیت دیتے رہے ہیں، کئی ایک غریب بچوں کو انہوں نے مفت میں کراٹے کی تعلیم بھی دینےکی بات کہی۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے مقامی صدر گنگادھر نائک ، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، فرینڈس جم کے مالک وینکٹیش نائک نے واسو نائک کی سادگی ، سنجیدگی اور انسان دوستی کی ستائش کرتے ہوئے انہیں یاد کیا۔ کاروار کے کراٹے ٹیچر سی راجن، سریش موگیر، منوج نائک، ایشور نائک سمیت ضلع کے مختلف مقامات سے آئے ہوئےذمہ داروں نے طلبا کے ساتھ مل کر اسکول کے صحن میں ایک آم کا پودانصب کرتے ہوئے انہیں شردھانجلی دی۔